حالات مشکل ضرور ‘ کمزور طبقوں کا تحفظ کرینگے:چوہدری سعید 

Jun 03, 2021

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری سعید ورک نے کہا کہ بجٹ میں عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے جامع پروگرام وضع کیا جا رہا ہے پنجاب حکومت کے بجٹ میں عوام کو اچھی خبریں دیں گے حالات مشکل ضرور ہیں لیکن ہم نے کمزور طبقوں کا تحفظ کرنا ہے، حکومت ایک لاکھ 70 ہزار سکل ایجوکیشن کیلئے سکالرشپس دے رہی ہے نوجوانوں کو اپنے کاروبار کیلئے 100 ارب روپے کا فنڈز مختص کیا گیا ہے، ہر سال نوجوانوں کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری یوسف ورک، سید اعظم حسین شاہ، سید سجاد حسین بگے شاہ، چوہدری ناصر محمود واہگہ، عثمان اکرم ورک،چوہدری فضل ورک، چوہدری گلفام ریاض ورک، چوہدری عمران اکرم ورک اور چوہدری اویس انور ورک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں