کراچی(نیوز رپورٹر) محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے بانی وچیئرمین محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ خدا کے لئے حکمران شرم کریں اور کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرائیں شدید گرمی میں بے رحمانہ لوڈشیڈنگ کھلی حیوانیت ہے وہ کراچی شہر کے مسائل کے حوالے سے لاینز ایریا میں ایم کیو ایس سی کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محب محمد اجمل، نوید ستار و دیگر کے ہمراہ محب قوم کے معززین سے بات چیت کررہے تھے اسلم خان فاروقی نے کہا کہ بانیان پاکستان قائداعظمؒ کے شہر پر مافیا کا راج ہے جس کی سرپرستی صوبائی و وفاقی دونوں حکومتیں کررہی ہیں اوریہ دونوں حکومتیںعوام کو مسلسل بے وقوف بنارہی ہیں ان دونوں کے مفادات کی لڑائی میں کراچی کی عوام بری طرح پس رہی ہے انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو مفادات کی سیاست نے تباہی کے دہانے پر کھڑا کردیا ہے اس کو تباہی سے بچانے کے لئے حکمرانوں کے خلاف میدان میں نکلنے کا ہی واحد راستہ ہے ۔
شدید گرمی میں بے رحمانہ لوڈشیڈنگ کھلی حیوانیت ہے۔ اسلم خان فاروقی
Jun 03, 2021