کراچی ( وقائع نگار) میٹرو پولیٹن کمشنر دانش سعید کا پاکستان پیپلز پارٹی کی ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ شاھدہ رحمانی کے ہمراہ منگھوپیر کا ہنگامی دورہ منگھوپیر میں قائم کے،ایم،سی لیپروسی اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا ساتھ ہی جذام کے مریضوں کے مسائل سنیں۔ منگھوپیر لیپروسی اسپتال کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ آصف عثمان شیخ، ممبر سندھ کونسل علی اکبر کاچھیلو، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری اختر علی لونڈ اور اسپتال کے عملے نے میٹرو پولیٹن کمشنر دانش سعید اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر سیدہ شاھدہ رحمانی کا استقبال کیا۔ میٹرو پولیٹن کمشنر دانش سعید نے اسپتال میں انتظامات کا جائزہ لیا ساتھ ہی اسپتال میں داخل مریضوں کے مسائل سنیں۔ اسپتال میں داخل مریض میٹرو پولیٹن کمشنر کے آگے پٹ پڑے سرکار کھانا نہیں دیتی پانی کی لائن کاٹ دی گئی کھارہ پانی پی رہے ہیں اسپتال میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے زندگی عذاب کردی ادویات میسر نہیں نشے کے عادی افراد چوریاں کرتے ہیں سیکیورٹی کا انتظام نہیں ہے۔