چیلنجز سے نمٹنے کے لئے محنت اور تربیت ضروری: آرمی چیف

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چیئرمین پاک قطر تکافل انشورنس کمپنی اور قطری حکمران خاندان کے شیخ علی بن عبداللہ تھانی نے ملاقات کی۔ ملاقات  کے دوران باہمی دلچسپی کے امور علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت افغان امن عمل میں حالیہ پیشرفت اور محتلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان امن عمل اور مختلف شعبوں میں تعاون کے کردار کو سراہا۔ چیئرمین تکافل گروپ شیخ علی بن عبداللہ ثانی نے خطے میں تنازعات روکنے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ قطری وفد نے پاکستان سے تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوٹلی میں فیلڈ ٹریننگ ایریا کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے استقبال کیا‘ آرمی چیف کو تسخیر جبل مشق پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کا مقصد فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں کو بہتر بنانا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں دفاع اور حملے کی مشق کی جائے گی۔ آرمی چیف نے فارمیشنز کی جنگی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے محنت اور تربیت بہت ضروری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...