لاہور (سپورٹس ڈیسک ) نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر 3وکٹوںپر 246رنز بنالئے ہیں ۔ ڈیبیو کرنے والے ڈیون کانوے 136رنز پر ناقابل شکست ہیں ۔ ٹام لاتھم 23‘کین ولیم سن 13اور راس ٹیلر 14رنز بناکر آوئوٹ ہوئے ۔ اولی رابنسن نے دو جبکہ جیمز اینڈرسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔