لاہور (کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی سیکرٹری جنرل نعیم میر نے این سی او سی اور بجٹ کے موقع پر وزارت خزانہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ہفتہ وار دو یوم کی تعطیل ختم کی جائے۔پورے ملک میں کاروبار کرنے کے یکسان اوقات مقرر کئے جائیں۔ کاروبار بند کرنے کے اوقات رات دس بجے تک کیے جائیں۔ سکولز سمیت تمام بند کاروبار مکمل کھولے جائیں۔ وزارت خزانہ وفاقی بجٹ میں چھوٹے تاجروں کو ریلیف دے۔ معیشت کی بہتری کے اثرات متاثرہ تاجروں کو منتقل کئے جائیں۔ چھوٹے تاجروں کے لئے بلا سود قرضہ سکیم کا اجرا کیا جائے۔