لاہور ( اپنے نامہ نگار سے )لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق کو نوٹس جاری کر دیئے۔ جسٹس شاہد وحید نے خاتون حنا اقبال کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں کہا گیا کہ چیئرمین ٹیوٹا نے عدالتی حکم کے باوجود کارروائی نہیں کی۔