آئندہ بجٹ میں وکلاء کے چیمبرز کی تعمیر کا منصوبہ شامل

لاہور( اپنے نامہ نگار سے ) آئندہ بجٹ میں وکلاء کے چیمبرز کی تعمیر کا منصوبہ شامل کرلیاگیا،بجٹ میں50کروڑروپے دیئے جائیں گے،عدلیہ کے90منصوبوں کیلئے4ارب23کروڑ63لاکھ مختص کرنیکی تجویز ہے۔ لاہور ہائیکورٹ میں  تعمیراتی اخراجات کیلئے50کروڑکاتخمینہ ،نئے ایڈمن بلاک کیلئے پلاننگ بورڈسے17کروڑروپے کامطالبہ جبکہ عدالتوں میں سکیورٹی انتظامات کیلئے5کروڑ80لاکھ روپے اورہائیکورٹ کی عمارت کی تزئین و آرائش کیلئے1کروڑ75لاکھ مختص کرنیکی سفارش کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...