ملتان(سپورٹس ڈیسک) تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک نے پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم سے باہر ہونے پر کہا کہ وہ اب بھی نکالے جانے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شعیب ملک کا کہنا تھا کہ مجھے سمجھ نہیں آرہی ہے کہ مجھے ٹیم سے کیوں نکالا گیا، میں اس مسئلے کو زیادہ آگے نہیں بڑھانا چاہتا ہوں۔، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کی عمر کتنی ہے، آپ کو کارکردگی اور فٹنس کے لحاظ سے ٹیم کے معیار پر پورا اترنا چاہئے۔
سلیکٹرز عمر نہیں فارم اور فٹنس دیکھیں: شعیب ملک
Jun 03, 2021