حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) حافظ آباد میں پٹواریوں کی سیٹوںپر میرٹ پر ٹیسٹ لینے والے اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز کو خفیہ ہاتھ تبدیل کروانے میں کامیاب ہوگئے جس کے بعد پٹواریوں کی سیٹوں پر میرٹ پر بھرتی کا عمل مشکوک دیکھائی دینے لگا۔ امیدواروںکے ساتھ ساتھ والدین بھی پریشان ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق حافظ آباد میںجواں سال اسسٹنٹ کمشنر آصف نواز کی سربراہی میں پٹواریوں کی سیٹوںپر 13سوسے زائد امیدواران جن میں ایف اے سے لیکر ایل ایل بی اور ایم اے/ایم ایس سی امیدوار شامل تھے ۔انکا27مئی سے میرٹ پر ٹائپنگ ٹیسٹ کا عمل جاری تھا۔اس سلسلہ میں اے سی کی جانب سے سیاسی اور دیگر ہر قسم کے دبائو اور پریشر کو مسلسل رد کیا جارہا تھا جس سے پریشان ہوکر بعض خفیہ ہاتھ راتوں رات انکا تبادلہ کروانے میں کامیاب ہوگئے۔