فیلڈ آفس چوآخالصہ میں کورونا ویکسینیشن سنٹر قائم کیا جائے 

کلرسیداں(نامہ نگار)کلر سیداں کے مرکز چوآخا لصہ کی چھ یو سیز چوآخالصہ،کنوہا،سموٹ، منیاندہ،نلہ مسلماناں اور دوبیرن کلاں کے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے فیلڈ آفس چوآخالصہ میں کورونا ویکسینیشن مرکز کے قیام کا پرزور مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ کلرسیداں شہر میں گورنمنٹ کالج اور ٹی ایچ کیو میں ویکسینیشن مرکز قائم کیئے گئے ہیں جہاں سے کلرسیداں شرقی راولپنڈی اور گوجرخان کے لوگ استفادہ کر رہے ہیں جبکہ کلرسیداں سے دوردراز مرکز چوآخالصہ کی چھ یونین کونسلزکے لوگوں کو کلرسیداں آنے جانے میں شدید مشکلات لاحق ہیں لہذہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ بلاتاخیر فیلڈ افس چوآخالصہ میں بھی ویکسینیشن مرکز قائم کرے تاکہ یہاں کے لوگ بھی حکومتی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...