حب اہل بیت جزو ایمان، امام حسین کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا 

 اسلام آباد ( نوائے وقت رپورٹ ) حب اہل بیت جزو ایمان ہے۔ آقا ئے دوجہاں ؐ نے اہل بیت کی محبت کو ہمارے اوپر فرض و واجب قرار دیا۔دنیا میں قیام امن کیلئے حضرت امام حسین کی تعلیمات پر عمل کرنا ہوگا۔ حضرت امام جعفر صادق وارث علم نبی ہیں۔ان خیالات کا اظہار گدی نشین دربار سخی شاہ چن چراغ بادشاہ پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے عمائدین علاقہ سے خصوصی بات چیت میں کیا۔پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم  محبت اہل بیت کے بغیر بے معنی ہے اہل بیت نے پیار محبت اور قربانی کا درس دیا انکے چاہنے والے بھی مخلوق خدا میں ہمیشہ محبتیں ہی بانٹتے ہیں اور ہمیشہ بانٹتے رہیں گے پیر سید عنایت علی شاہ کاظمی نے کہا کہ پاکستان افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا کلمہ رسول ؐ پڑھنے والے نیو ورلڈ آرڈر نہیں صرف نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آ رڈر ہی مانتے ہیں ملک پاکستان کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کریں گے اللہ پاک وطن عزیز کو اور دنیا کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائے جب تک دم میں دم ہے مولا حسین کے نعرے لگاتے رہیں گے۔

ای پیپر دی نیشن