گوجرخان (نامہ نگار) مسلم لیگ ن گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ خواجہ محمد جہانگیر نے اپنے اخباری بیان میں کہا ہے کہ مخلص اور نظریاتی کارکن ہی کسی پارٹی کی مضبوطی کا باعث ہوتے ہیں نظریاتی کارکنوں پارٹی کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور مشکل وقت میں پارٹی قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہوتے ہیں نظریاتی کارکنوں کو اہمیت دینے سے ہی کوئی جماعت کامیابی حاصل کر سکتی ہے مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن جنہوں نے مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وفا نبھائی، قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔