بوچیال روڈ کو کنکریٹ کرنے کیلئے  70 لاکھ کے فنڈز منظور 

گوجرخان (نامہ نگار) بوچیال روڈ کنکریٹ کا درینہ مطالبہ منظور کرلیاگیا، بوچیال روڈ جو کافی عرصہ سے خستہ حالی کا شکار تھی جس سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا کیمسٹ ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری خوشحال نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر سے مطالبہ کیا تھا کہ بوچیال روڈکی جلد تعمیر کروائی جائے جس کے بعد ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر نے بوچیال روڈ کے لئے فیزون میں 70 لاکھ روپے کا فنڈ منظور کروایا اوراس کا ٹینڈر بھی جاری کردیا جائے گیا چوہدری خوشحال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے ہمارا یہ مطالبہ منظور کیا اور چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ فیز ٹو کا بھی فنڈ جلد ریلیزکروایا جائے گا اور بوچیال روڈ کو کنکریٹ کر دیا جائے گا چوہدری خوشحال نے مزید کہاکہ ماضی کی حکومتوں نے تحصیل کا سب سے بڑاموضع ہونے کے باوجود سابقہ حکومتوںبوچیال کی عوام کے اس مسئلے کو نظرانداز کیا اب پی ٹی آئی کے حکومت نے اپناوعدہ پورہ کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں بوچیال کے عوام نے ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور صدر کیمسٹ ایسوسی ایشن چوہدری خوشحال خان کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن