اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے،فواد چوہدری

Jun 03, 2021 | 12:14

ویب ڈیسک

وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن ہر معاملے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔ ایک طرف کہتے ہیں  بجٹ منظور نہیں ہونے دیں گے، دوسری طرف بجٹ پر سیمینار منعقد ہو رہے ہیں۔ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اگر اپوزیشن پارلیمان میں آئے اور انتخابی اصلاحات سمیت اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے تو یہ خوش آئند ہو گا، قابل عمل تجاویز پر ضرور غور کریں گے۔ 

مزیدخبریں