سعودی عرب میں سینیٹائزنگ کے بعد 12 مساجد بحال

Jun 03, 2021 | 13:47

ویب ڈیسک

سعودی عرب کے وزارت برائے اسلامی امور، دعوت و رہنمائی نےملک کے تین علاقوں میں نمازیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے پرعارضی طور پر بند کی جانے والی مزید 12 مساجد کو سینیٹائزنگ کے بعد بحال کردیا ہے۔ سعوی نشریاتی ادارے کے مطابق گزشتہ روز سعودی عرب میں وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی نے مکہ مکرمہ، ریاض اور باحہ میں 12 مساجد سینیٹائزنگ کے بعد بحال کر دی ہیں۔وزارت کا کہنا ہے کہ 116 روز کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک ہزار 461 مساجد کو سینیٹائز کر کے بحال کیا گیا ہے، مساجد کو سینیٹائز کرنے کا فیصلہ نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کیا جاتا ہے، تمام نمازی اور منتظمین کورونا ایس او پیز کی پابندی کریں، مساجد آتے وقت جا نماز ساتھ لائیں، ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلے کا اہتمام کریں۔

مزیدخبریں