مہنگائی کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج چور مچائے شور کے مترادف ہے:میجر حسن سردار

Jun 03, 2022


جنڈیالہ شیر خان (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و کنوینئر پی پی 136میجر حسن سردار نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کا احتجاج چور مچائے شور کے مترادف ہے موجودہ مہنگائی کی لہر پی ٹی آئی کی سابق حکومت کی پیدا کردہ ہے جس کی عوام دشمن پالیسیوں نے ان حالات کو جنم دیا۔، موجودہ اتحادی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا فیصلہ شوق سے نہیں کیا بلکہ مجبوری میں کرنا پڑا جسکی بنیادی وجہ پی ٹی آئی کی سابق حکومت کے کئے گئے بین الاقوامی معاہدے اور انٹرنیشنل آئل مارکیٹ کی صورتحال ہے۔

مزیدخبریں