شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)ایس ایس پی پٹرولنگ حمادرضا قریشی اور ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد عثمان کی ہدایات پر پٹرولنگ پولیس خان پور نے دوران گشت ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مال مسروقہ برآمد کرکے تھانہ فیکٹری ایریا کے حوالے کردیا میڈیا سے گفتگو کرتے انچارج پٹرولنگ پوسٹ خان پور ابراراحمد نے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کلہ ورکاں سیم پل پر گشت کررہی تھی کہ اس دوران بغیر نمبری موٹرسائیکل سوارو ں کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوںنے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی تعاقب کے دوران پولیس کی فائرنگ کی زد میںآکر ایک شخص زخمی ہوگیا اور جب انہیں گرفتار کرکے ان سے تفتیش کی گئی کہ معلوم ہوا کہ وہ ڈکیت ہیں جن کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ ، قیمتی پارچات ، نقدی ، درجن سے زائد موبائل فونز،طلائی گھڑیاں،زیورات ودیگر سامان برآمد کرلیا ہے۔