لاہور(سپورٹس ڈیسک )یوکرائن کی فٹبال ٹیم کے کوچ الیگزینڈر پیٹراکوف نے یوکرائن کی فٹبال ٹیم کی سکاٹ لینڈ کیخلاف کامیابی کو یوکرائنی فوجیوں کے نام کردیا ہے۔یوکرائن کی فٹبال ٹیم نے سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ یوکرائن کی فٹبال ٹیم کے کوچ الیگزینڈر پیٹراکوف نے کہا کہ یہ جیت میرے لیے نہیں، ٹیم کیلئے نہیں بلکہ یہ ہمارے مل کیلئے تھی۔اْنہوں نے کہا کہ ’یہ یوکرین ے لیے ایک بہت بڑی جیت ہے۔ یہ پوری ٹیم کی مشترکہ کوشش اور فتح تھی۔وہ ان یوکرائنی شہریوں کیلئے کھیلتے ہیں، جو کہ گھر واپسی کی راہ دیکھ رہے ہیں، اور ہماری مسلح افواج جو خندقوں میں لڑ رہے ہیں یا زخمی حالت میں ہسپتالوں میں ہیں۔الیگزینڈر پیٹراکوف نے اپنی قوم اور مسلح افواج کا شکریہ بھی ادا کیا۔اْنہوں نے کہا کہ یہ ہمارے عظیم مقصد کی طرف ایک چھوٹا سا قدم تھا اور ہم ویلز میں وہ سب کچھ کریں گے جس کی لوگ ہم سے توقع کرتے ہیں۔ہم یوکرائنی شہریوں کا سر فخر سے بلند کرنا چاہتے ہیں۔آپ کو یہ ذہن میں رکھنا ہوگا کہ یوکرائن میں لوگ کس کرب سے گزر رہے ہیں، لوگ مارے جا رہے ہیں، خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی جا رہی ہے۔گرائونڈ میں موجود یوکرائن کے مداحوں نے اپنی فٹبال ٹیم کی سکاٹ لینڈ کے خلاف کامیابی کا جشن، ملک میں جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے یوکرین کے جھنڈے لہرا کر منایا۔