اے آروائے نے 2کرکٹ سیریز کے حقوق 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)اے آر وائے کیمونیکشنز نے جون میں کھیلے جانے والے ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز اور ستمبر میں انگلینڈ کے خلاف شیڈول سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی پاکستان میں لائیو سٹریمنگ کے حقوق حاصل کرلئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیصل حسنین کا کہنا ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ سیریز کی لائیو سٹریمنگ کے حقوق کی فروخت پر بہت خوش ہیں۔ معاہدے کے تحت لائیو سٹریمنگ کے حقوق کی مد میں ہونے والا اضافہ بحیثیت ایک برانڈ، پاکستان کرکٹ کی مارکیٹ ویلیو کی عکاسی کرتا ہے۔چیف ایگزیکٹو اے آر وائے سلمان اقبال کا کہنا ہے کہ اے آر وائے کیمونیکشنز پاکستان کرکٹ بورڈ کا آفیشل لائیو اسٹریمنگ پارٹنر بننے پر فخر محسوس کرتاہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...