لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلوی لیجنڈری لیگ سپنر شین وارن کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے کرکٹرز نے خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میچ کو 23 سیکنڈز تک روکا گیا۔لارڈزٹیسٹ میچ کے پہلے روز 23 اوورز کے بعد لیجنڈری سپنر شین وارن کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے میچ کے دوران گراؤنڈ میں لگی بڑی سکرین پر شین وارن کی ویڈیو چلائی گی اور 23 سیکنڈز کیلئے میچ کو روکا گیا۔اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں، امپائرز، تمائشیوں اور کمنٹیٹرز کی جانب سے 23 سیکنڈز کیلئے تالیاں بجائی گئی۔شین وارن 4 مارچ کو 52 سال کی عمر میں تھائی لینڈ میں انتقال کر گئے تھے۔
لارڈز ٹیسٹ میچ کے دوران شین وارن کو خراج عقیدت پیش
Jun 03, 2022