مہیلا جے وردھنے نے وسیم اکرم کومشکل ترین بائولر قرار دیدیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر) سری لنکا کے سابق کپتان مہیلا جے وردھنے نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر وسیم اکرم کو کیرئیر کا سب سے مشکل بائولر قرار دیدیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ڈیجیٹل شو گفتگو کرتے ہوئے سابق سری لنکن کپتان نے کہا کہ پاکستانی پیسر وسیم اکرم کو کیرئیر کا سب سے مشکل بائولر سمجھتا ہوں، وہ ہمیشہ ایک قدم آگے ہوتے تھے۔سابق سری لنکن کپتان نے اعتراف کیا کہ میں نے اپنے کیرئیر کا جب آغاز کیا تو وسیم اکرم شہرت کی بلندیوں پر تھے، انکی باؤلنگ کا کسی بیٹرکے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا تھا۔ وسیم اکرم کا ایکشن بیٹرز کو کسی بھی وقت شکست دینے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ میں نے بین الاقوامی سطح پر 26 ہزار سے زائد رنز بنائے لیکن وسیم اکرم کیخلاف کھیلنا ہمیشہ مشکل رہا کیونکہ وہ دونوں طرف بال سوئنگ کرتے تھے اور یہی انکی کوالٹی تھی۔

ای پیپر دی نیشن