نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت) نارنگ پولیس نے من مرضی کرتے پرائیویٹ ملازم رکھ لئے یہ روایت پہلے ریونیو پٹواریوں نے اپنائی ہے، تھانیدار وں نے اپنے ساتھ پرائیویٹ ملازم رکھے ہوئے ہیں جن کا اپنا کردار مشکوک ہوتا ہے۔ گزشتہ روز تھانہ نارنگ کے رفیع نامی تھانیدار نے ندیم نامی پرایئویٹ پولیس ملازم کو نواحی گائوں سائیں کے ڈیرہ پر درخواست کی تعمیل کرانے رات کی تاریکی میں بھیجاگھر میں کوئی مرد نہ ہونے پرانکی موٹر سائیکل تھانہ لے آیا، اہل خانہ کے مطابق گھریلو جھگڑے پر درخواست ہوئی تھی جو ختم ہو چکی ہے اہل علاقہ نے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
نارنگ پولیس نے درخواستوں کی تعمیل کیلئے پرائیویٹ ملازم رکھ لئے
Jun 03, 2022