رائیونڈریلوے سٹیشن پارکنگ فیس:تبلیغی کارکنوں،شہریوں کو مشکلات کا سامنا

Jun 03, 2022

رائے ونڈ (نمائندہ نوائے وقت ) رائے ونڈ ماڈل ریلوئے سٹیشن پر ریلوئے انتظامیہ نے پارکنگ فیس نافذ کردی ہے۔ ماڈل ریلوئے سٹیشن کے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے مسافروں کی جیبوں کا صفایا کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ رائے ونڈ ریلوئے سٹیشن کی آمدن کا 90فی صد تبلیغی زائرین سے مکمل ہوتا ہے جن پر پارکنگ فیس کے نام پر لوٹ مار کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ مسافروں اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور ریلوئے سٹیشن اور لاری اڈا پر موٹر سائیکل پارکنگ فیس صرف 10روپے وصول کی جاتی ہے جبکہ رائے ونڈ ریلوئے سٹیشن پر انتظامیہ نے 30روپے مقرر کرکے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ پارکنگ ٹھیکیدار عملہ مسافروں کیساتھ انتہائی بدتمیزی سے پیش آتا ہے،سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی ہے۔

مزیدخبریں