موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مستحکم سے منفی کردی 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن اور ممالک کی معاشی کیفیت کا جائزہ لینے والی کمپنی موڈیز نے پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی و مالیاتی صورتحال کے تحت اس کا درجہ مستحکم سے منفی کر دیا ہے۔ موڈیز کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے امدادی رقم ملنے سے ریٹنگ برقرار رہ سکتی تھی تاہم اب تک بیل آؤٹ کی امدادی رقم نہ ملنے پر پاکستانی کی معاشی کیفیت میں تبدیلی کی گئی ہے۔ موڈیز نے اپنے بیان میں پاکستان کو بھی تھری ریٹنگ میںشامل کیا ہے جسے جنک ریٹنگ بھی کہا جاتا ہے۔ یہ فیصلہ پاکستان میں غیر یقینی مالیاتی صورتحال اور بیرونی مالیاتی اثرات کے زد میں ہونے کی بناء پر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن