تجارتی خسارہ  57.85 فیصد بڑھ گیا، ڈالر ، سونے کی قیمت میں اضافہ 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ملکی تجارتی خسارہ مزید بڑھ گیا۔ رواں مالی سال گیارہ ماہ میں تجارتی خسارہ 43 ارب 33 کروڑ ڈالر ہو گیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ برس اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 27 ارب 45 کروڑ ڈالر تھا۔ سالانہ بنیادوں پر تجارتی خسارے میں 57.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی سے مئی تک 28 ارب 34 کروڑ ڈالرز کی برآمدات کی گئیں۔ برآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 27.78 فیصد بڑھیں۔ جولائی تا مئی  72 ارب 18 کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئیں۔ درآمدات گزشتہ برس کے مقابلے میں 44.28  فیصد بڑھیں۔ مئی میں دو ارب 60 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔ برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 10.22  فیصد کمی ہوئی۔ مئی میں درآمدات کا حجم  6 ارب 64 کروڑ ڈالر رہا۔ مئی میں تجارتی خسارہ چار ارب چار کروڑ ڈالر رہا۔ ماہانہ بنیادوں پر تجارتی خسارہ 6.90 فیصد بڑھا۔  دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے اضافہ ہو گیا۔ اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 198 روپے کا ہوگیا۔ انٹر بنک میں ڈالر 28 پیسے سستا ہوا ہے۔ انٹر بنک میں ڈالر 197 روپے 59 پیسے کا ہے۔ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے اضافہ ہو گیا۔  سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 38 ہزار 600 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت 1112 روپے اضافے سے ایک لاکھ 18 ہزار 827 روپے ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونا 25 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس ہے۔سٹیٹ بنک کے مطابق 27 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 37 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کم ہو گئے۔ ملکی زرمبادلہ ذخائر 27 مئی تک 15 ارب 77 کروڑ ڈالر رہے تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...