معاہدہ مسلم لیگ ن پی پی کے ساتھ ہوا تو زرداری بے اختیار میئر دینے کی بات کر رہے: خالد مقبول  

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے کراچی چیمبرز سے خطاب میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا معاہدہ مسلم لیگ ن اور پی پی کے ساتھ ہوا۔ زرداری صاحب بے اختیار میئر دینے کی بات کر رہے ہیں۔ کراچی میں ہماری پولیس نہیں یہ تعصب نہیں تو اور کیا ہے۔ گورنر سندھ کیلئے ایم کیو ایم کی نامزد خاتون کی اب سکیورٹی کلیئرنس کی ضرورت ہے۔ ایم کیو ایم دفاتر مٹی اور اینٹ سے بنے ہیں لیکن انہیں خوف کی علامت کہا جا رہا ہے۔ ان دفاتر میں بیٹھنے والے آج کہیں اور ہیں جنہیں تحفظ بھی دیا جا رہا ہے۔ کراچی کے لاپتہ افراد کیلئے بزنس کمیونٹی نے کبھی سوال نہیں کیا، ایم کیو ایم کے سوا ملک کی کوئی سیاسی جماعت کے دفاتر سیل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...