تمام مشکل حالات میں چین نے پاکستان کیساتھ تعاون کیا : بلاول 

Jun 03, 2022

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام مشکل حالات بالخصوص کرونا وباء  میں چین نے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔تقریب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے پاکستان کو کرونا وباء  کی روک تھام کے لیے مفت ویکسین اور آلات فراہم کیے۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے کردار ادا کیا جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کے ویڑن کو آگے بڑھایا۔

مزیدخبریں