اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) شمالی وزیرستان کے علاقے میں دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ سے پاک آرمی کا جوان شہید ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نامعلوم دہشتگردوں نے یکم اور دو جون کی درمیانی شب شمالی وزیرستان ضلع کے علاقے کے دتہ خیل میں چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سرگودھا کا رہائشی 28 سالہ سپاہی حامد علی شہید ہو گیا۔ علاقے میں دہشتگردوں کے انخلاء کے لئے آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور ملک کو پرامن اور محفوظ بنانے کے لئے شہیدوں کی دی جانے والی بے مثال قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔