افسر تربیت کے دوران مستقبل کے جنگی چیلنجز ، پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر توجہ دیں : آرمی چیف 

اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ آرمی افسر تربیت کے حصول کے دوران مستقبل کے  جنگی چیلنجز اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے کیا۔ آرمی چیف نے فیکلٹی سے ملاقات کی اور کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے شرکاء سے خطاب کیا۔ آرمی چیف نے طلبا کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر فیکلٹی ممبران کو سراہا۔ انہوں نے کورس کے شرکاء پر زور دیا کہ وہ مستقبل کے میدان جنگ کے چیلنجز، جدید ترین تکنیکی ترقی اور پیشہ ورانہ سرگرمیوں پر توجہ مرکوز رکھیں۔ آرمی چیف نے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے شفاف انعقاد سمیت سماجی و اقتصادی سرگرمیوں کے لیے محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لئے صوبے بھر میں تعینات فارمیشنز کی قابل تحسین کوششوں کو سراہا۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...