حکومت چھوٹے تاجروں کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کی پالیسی لائے: جاوید ارشاد 

Jun 03, 2022

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدرچوہدری جاویدارشاد، سینئرنائب صدرچوہدری محمداشرف اورنائب صدرسیٹھ وقاص ماجدنے کہا کہ حکومت چھوٹے تاجران سمیت پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دینے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کی پالیسی لائے۔ اگرحالات کاجائزہ لیاجائے توآئندہ مالی سال کا بجٹ ہرطبقے کیلئے مشکلات کاباعث بنے گاٹیکسزاورمہنگائی کاسارابوجھ عوام کوہی برداشت کرنا پڑتا ہے اس لئے حکومت اپنے فیصلوں پرنظر ثانی کرے۔ چوہدری جاویدارشاد، چوہدری محمداشرف اورسیٹھ وقاص ماجدنے کہا کہ بلا شبہ پاکستان معاشی طو رپر شدید مشکلات سے دو چار ہے لیکن حکومت کو چاہیے کہ ٹیکسز او رمہنگائی کا بوجھ ڈالتے ہوئے تفریق کرے اور جو طبقات وسائل رکھتے ہیں ان پر زیادہ بوجھ منتقل کیا جائے اور پسے ہوئے طبقات کو ریلیف دیا جائے، یہی پالیسی پیٹرولیم مصنوعات کیلئے بھی لاگو کی جائے۔

مزیدخبریں