پرائس کنٹرول کمیٹی ہر ماہ اشیاء کی قیمتوں کا تعین کریگی: اُسامہ فیاض

Jun 03, 2022

ڈیرہ غازی خان+چوٹی زیریں(بیورو رپورٹ + سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی تشکیل نو کردی گئی ،نئی ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئرمین سردار اسامہ فیاض لغاری ہونگے جبکہ ڈپٹی کمشنر کوچیئرمین،سیدعبدالعلیم شاہ،شوکت جتوئی،ذوالفقار جھگوانی،اللہ بخش گوپانگ،شبلی شب خیز غوری، ڈی پی او ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو/جنرل،اسسٹنٹ کمشنرز ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع،سی ای او ہیلتھ ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی،ڈی ایف سی،ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک،ایکسٹرا اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر ای اے ڈی اے،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیبر،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن،سیکرٹریز مارکیٹ کمیٹیز ممبران اور ڈی او انڈسٹریز اصغر صدیقی کمیٹی کے سیکرٹری ہونگے ۔ ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے نئے چیئرمین سردار اسامہ فیاض لغاری کا کہنا ہے کہ نئی کمیٹی ضلع بھر میں ہر ماہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کریگی۔انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی قیمتوں میں من مانیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں