نمل میںاوپن ہاؤس اور جاب فیئر کا انعقاد

Jun 03, 2022

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز (نمل)راولپنڈی کیمپس میں فیکلٹی آف انجینئرنگ اور فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے زیر اہتمام اوپن ہاؤس اور جاب فیئر کا انعقاد کیا گیایونیورسٹی کے پرو ریکٹر بریگیڈئیر (ر) محمد ابراہیم نے اوپن ہاؤس اور جاب فیئر کا افتتاح کیا اس موقع پر صدور شعبہ، فیکلٹی ممبران اور طلبا کی کثیر تعداد بھی موجود تھی پرو ریکٹر نے کہا کہ اوپن ہاؤس طلبا کی ڈگری کے حصول کا لازمی حصہ ہے لیکن دیگر کمپنیوں کی آمد اور جاب فئیر کا انعقاد ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) محمد جعفر کا وژن ہے تا کہ طلبا کو دوران تعلیم ایسے موقع فراہم کئے جائیں۔جن سے وہ اپنے مستقبل کی سمت کا تعین کر سکیںاوپن ہائوس میں 42کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی، جنہوں نے طلبا کے 56سٹالوںکا دورہ کیا اور انٹر ویو کئے جبکہ جاب فیئر میں 30سے زائد کمپنیوں نے 1ہزارطلبا کا انٹرویو کیا اور قابلیت کے مطابق انٹرن شپ جاب کی آفر کی۔

مزیدخبریں