قصور (نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے ملک میں صرف انتشار اور نفرت کی سیاست کو ھوا دی ہے جبکہ پنجاب میں سابق حکومت میں رشوت اور اقرابا پروری کو پروان چڑھایا ھے جس سے صوبہ ترقیاتی کرنے کی بجائے کھنڈرات میں تبدیل ھوا ھے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مذید کہا کہ مسلم لیگ ن کا دور اقتدار ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، تحریک انصاف کی نااہل قیادت نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ کی قیادت میں حکومت جلد ہی بہتر ین حکمت عملی سے تحریک انصاف کی طرف سے پھیلائی گئی تباہی پر جلد ہی کنٹرول کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے قیادت ہی ملک کو معاشی طاقت بھی بنائے گی، مسلم لیگ ن کی تجربہ کار اور محب اولوطن قیادت ملک کو تمام مسائل سے نکال لائے گی،میاں محمد شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف، میاں نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کی تڑپ اور صلاحیت رکھتے ہیں۔