پاکستان قائم ودائم رہے گا، عمران خان ہواس کھو بیٹھے: ارشد مہند 

حافظ آباد(نمائندہ  نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار)  ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے ضلعی راہنما محمد ارشد مہند ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے اس بیان کے بعد کہ درست فیصلے نہ کئے توفوج تباہ اور ملک تین ٹکرے ہوجائے گا۔بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے۔ کیونکہ ملک کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے اور فوج کو ناکام کرنے کا ایجنڈہ بھارت اور اسرائیل کا ہے۔ جس کے لئے وہ عرصہ دراز سے سازشوںکے لئے وہ سازشوں کے جال بچھانے میں مصروف ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاکستان تاقیامت قائم ودائم رہے گااور پاک فوج ناقابل تسخیر ہے۔لیکن عمران خان اقتدار سے باہر آکر ہواس کھو بیٹھے  جو فوج اور ملک کے خلاف بیانات دیکرملک دشمن قوتوں کے ہاتھوںمیں کھیل رہا ہے۔انہوںنے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت محب وطن سیاسی جماعتیں فوج اورملک پاکستان کے خلاف ایسی تمام سازشوں کو ملیا میٹ کردیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...