گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) لندن میں مسلم لیگ(ن)کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد بزرگ رہنما سابق ایم پی اے پیر غلام فرید کے اعزاز میں برطانیہ کے سیکرٹری جنرل شاہد اعوان اور دیگر راہنماں نے ظہرانہ دیا جس میں متعدد لیگی رہنمائوں نے شرکت کی اس موقع پر پیر غلام فرید اور شاہد اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے اپنی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے ملک کی معیشت کو سری لنکا کی طرح تباہی کے دہانے پر پہنچانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی تھی جس کی وجہ سے کاروبار اور بجلی کا نظام بھی بری طرح درہم برہم ہو کر رہ گیا، مہنگائی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا دوبھر کردیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی سربراہی میں وزیراعظم میاں شہباز شریف ملکی معیشت کو دوبارہ مضبوط بنانے اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے ماہر ٹیموں کے ہمراہ دن رات کوشاں ہیں جس کی وجہ سے مہنگائی کے جن اور لاقانونیت کا انشااللہ بہت جلد خاتمہ کردیا جائے گا اس سلسلے میں انگلینڈ سمیت دیگر غیر ملکی تارکین وطن بھی ملکی خزانہ کو بھرنے کی کوشش میں مصروف ہیں۔