گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل کرتے ہیں ‘مثبت سرگرمیوں کو فروغ دے کر ہم نوجوان نسل کو معاشرہ کا مفید شہری بناسکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار طارق ڈار پہلوان نے بابا چھتن شاہ بخاری کے عرس کے موقع پر دیسی کشتیوں کے مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مشتاق پہلوان کی زیرنگرانی ہونے والے دنگل میں منصف کے فرائض بالا پہلوان جوئیہ نے انجام دئیے۔ دنگل میں اسد بٹ پہلوان نے ناصر جوگی پہلوان‘مانی پہلوان صادق آباد نے سلیمان بلوچ پہلوان کو‘آکاش پہلوان فیصل آبادی نے گلفام پہلوان کو‘شان پہلوان لودھراں نے چھوٹا مالو پہلوان کو‘بگا پہلوان نے کاشی پہلوان کو اورشاہد پہلوان نے خضر پہلوان صادق آبادی کو شکست دے کر مقابلہ جیت لیا۔
کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل کرتے ہیں: طارق ڈار پہلوان
Jun 03, 2022