چوہدری یعقوب گورائیہ کی والدہ انتقال کر گئیں

Jun 03, 2022

نارنگ منڈی(نمائندہ نوائے وقت)چوہدری یعقوب گورائیہ چوہدری عبدالغفور گورائیہ کی والدہ اور سماجی سیاسی کاروباری شخصیت چوہدری ضرغام احمد گورائیہ اور صہیب احمد گورائیہ کی دادی انتقال کر گئیں۔ وفات پر وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویرحسین سابق ممبر قومی اسمبلی رانا افضال حسین سابق چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ رانا احمد عتیق ، چوہدری حسان ریاض ، ملک یوسف سردار نعیم رضا مان ،چوہدری عبیداللہ سیہول سردارعلیم رضا مان، غلام عباس گجر، رانا رضوان یوسف، چوہدری مقصود گورائیہ، ملک عبدالستار گوگی، ظہیراحمد بٹ حماد نومی ،قربان علی بھٹی تحر،یک انصاف کے رہنماسردار ہاشم علی مان ،سردار عبداللہ ضرار ،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری افتخار احمد بٹر نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

مزیدخبریں