گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی نائب صدر جمشید ایوب بٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی' حمزہ شہباز کا دورہ گوجرانوالہ عوامی امنگوں کا آئینہ دار ہے چار سال سے تعطل کا شکار ترقیاتی عمل دوبارہ شروع ہوگا اور ٹیچنگ اسپتال سمیت کئی میگا پراجیکٹس پایہ تکمیل کو پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی ' حمزہ شہباز شریف نے اپنے والد میاں شہباز شریف کے نقش قدم پر چل کر ترقی اور خدمت کے جس نئے سفر کا آغاز کیا ہے اس میں انہیں عوام کی مکمل اور بھرپور حمایت حاصل ہے سابق نااہل حکمرانوں نے ٹیچنگ اسپتال کے منصوبے کو التوا میں ڈال کر گوجرانوالہ کے شہریوں کی حق تلفی کی منصوبے کا تخمینہ بھی مسلسل بڑھایا جاتا رہا لیکن اب میاں حمزہ شہباز شریف اسے بہت جلد فنکشنل کر کے عام آدمی کو علاج کی مفت اور بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ کو موٹر وے لنک کا منصوبہ بھی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے اور یہ بہت جلد مکمل ہو جائے گا۔