فیروزوٹواں(نمائندہ خصوصی )ٹیکسٹائل انڈسٹریز مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ایسوسی ایشن کے صدر اے ڈی چوہدری نے کہا ہے کہ منصفانہ و غیر جانبدارانہ عام انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں قوم میں پائی جانیوالی بے چینی کا خاتمہ حقیقی عوامی قیادت ہی یقینی بناسکتی ہے عوام کو اپنے نمائندے چننے کا موقع ملنا چاہئے تاکہ نئی حکومت تشکیل پا کر عوامی امنگوں کی ترجمانی یقینی بناسکے اور ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کا سلسلہ شروع ہوسکے، اپنے ایک بیان میں اے ڈی چوہدری نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کیلئے انتخابات کلیدی عنصر ہوتے ہیں۔
غیر جانبدارانہ عام انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہیں: اے ڈی چوہدری
Jun 03, 2022