اجنیانوالہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما حاجی عبدالغفار ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی عوام دوست جمہوری قیادت ہی یقینی بناسکتی ہے عمران خان جیسے ابن الوقت اور اقتدار پرست لوگ عوامی مسیحائی کا حق ادا نہیں کرسکتے قوم نے پی ٹی آئی کو ساڑھے تین سال تک بھگتا اور انکی ظالمانہ و عوام دشمن پالیسیوں کا خمیازہ آج بھی قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے عوام آگاہ ہے کہ موجودہ مسائل سابق حکومت کے پیدا کردہ ہیں موجودہ اتحادی حکومت ملکی بحرانوں کا خاتمہ یقینی بنانے کی خاطر ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ۔
ملکی ترقی عوام دوست جمہوری قیادت ہی یقینی بناسکتی ہے: عبدالغفار ڈوگر
Jun 03, 2022