مہنگائی میںاضافہ اتحادی حکمرانوں  کی کھلی عوام دشمنی ہے: سکندر شاہ 

جھبراں (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما سید محمد عارف المعروف پیر سکندر شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کا ہوشرباء مہنگائی اور ظالمانہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج جاری ہے، مہنگائی میں اضافہ کرکے غریب عوام کو زندہ درگور کرنے والے موجودہ اتحادی حکمران عوام کے عتاب سے بچ نہیں پائیں گے ، انہیں قوم کی دشواریوں اور مسائل کا کوئی ادراک نہیں، اپنے ایک بیان میں پیر سکندر شاہ نے کہا کہ مہنگائی میں ہوشرباء اضافہ موجودہ اتحادی حکمرانوں کی کھلی عوام دشمنی ہے جس پرہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...