کامونکی(نمائندہ خصوصی)پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت غلام نہیں بناسکتی،عمران خان کا ملکی امور میں مداخلت کا الزام بے بنیاد ہے انکی حکومت کسی بیرونی سازش کے تحت نہیں بلکہ آئینی و جمہوری عمل کے تحت ختم کی گئی۔ان خیالات کا اظہار صدر مسلم لیگ(ن) لائرز ونگ کامونکی چودھری نصر اللہ چیمہ ایڈووکیٹ اور نائب صدر ثمرہ ورک ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کے کریڈٹ پر کوئی ایک ایسا کارنامہ نہیں جسے عمران خان اور انکے حواری اپنی کارکردگی کے طور پر پیش کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی بدحالی اور کاروبارزندگی میں پایا جانے والا جمود پی ٹی آئی کی سابق حکومت کا دیا ہوا تحفہ ہے جس نے روزگار کے مواقع کم کئے اور قوم کو ملک کو معاشی طور پر کمزور کر کے پاکستان کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ناکامی کے بعد پی ٹی آئی اب جمہوری نظام کی بساط ہی لپیٹ دینا چاہتی ہے۔