ن لیگ نے پنجاب میں آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر دی: شکیل عطا اللہ 

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ق)پنجاب کے نائب صدر چوہدری شکیل عطا اللہ ورک نے کہا ہے کہ ن لیگ نے پنجاب میں آئین و قانون کی دھجیاں بکھیر دی ہیں جمہوری و پارلیمانی روایات و اقدار کا جنازہ نکال دیا گیا ہے حمزہ شہباز کے پاس خود کو وزیر اعلیٰ قرار دینے کا کوئی جواز نہیں، چوہدری پرویز الٰہی پنجاب کے عوام کی آواز اور حقیقی مسیحا و ترجمان ہیں جو پنجا ب اسمبلی کے اکثریتی ارکان کی حمایت رکھتے ہیں اور جلد وزیراعلیٰ منتخب ہوں گے جسکے بعد ملک میں ترقی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہوگا، اپنے ایک بیان میں چوہدری شکیل ورک نے کہا کہ امپورٹڈ وزیراعظم شہبازشریف کی ڈوریاں جوبائیڈن اور نوازشریف کے ہاتھوں میں ہیں پاکستان کی داخلی خودمختاری اورپاکستانیوں کی خوددداری ن لیگ کے ہاتھوں کھلونا بن کررہ گئی ہے، پاکستان کے مقدراورمستقبل کا فیصلہ نیب زدگان نہیں بلکہ عوام کے حقیقی منتخب نمائندے کرینگے۔

ای پیپر دی نیشن