صوبائی محتسب توجہ فرمائیں

Jun 03, 2022

 مکرمی ! آپ کے موقر اخبار کے توسط سے  صوبائی محتسب پنجاب کی توجہ واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی ( واسا ) حکام کی اس مالی بددیانتی بلکہ ڈکیتی  کی جانب مبذول کروانا چاہتا ہوں ۔ واسا کی طرف سے ہر ماہ پانی کا بل بھیجا جاتا ہے جس کا ماہانہ دورانیہ گزشتہ ماہ کی 22  تاریخ سے اگلے ماہ کی   22تاریخ ہوتا ہے۔ اور یہ سلسلہ ایک عرصہ سے جاری ہے ۔ لیکن گزشتہ دو ماہ سے واسا حکام نے خاموشی کے ساتھ ہی بل کی تاریخوں میں رد وبدل کرکے ڈبل چارجنگ شروع کردی ہے ۔ ماہ اپریل 2022ء کے پانی کے بل کا دورانیہ 5 مارچ سے 5 اپریل 2022ء درج ہے ۔ جبکہ اس سے پہلے والے بل کا دورانیہ 22 فروری ے21 مارچ تھا۔ یعنی 21 مارچ تک کا بل ادا کیے جانے کے باوجود اس عرصہ کا بل دوبارہ بھیج دیا گیا ۔ اس طرح  16 دن کا بل دوبارہ لے لیا گیا ۔ اسی پر بس نہیں کیا گیا ۔ ماہ مئی میں جو بل بھیجا گیا اس کا دورانیہ بھی 5 اپریل سے29 اپریل درج ہے ۔ یہ مہینہ بھی پورا نہیں ہے۔ 24 دن کا ہے۔ جو سراسر زیادتی بلکہ ڈکیتی کے زمرے میں آتا ہے ۔ میری صوبائی محتسب پنجاب سے درخواست ہے کہ وہ  واسا حکام کی اس زیادتی کا نوٹس لیں۔ نہ صرف اس زیادتی کا ازالہ کیا جائے بلکہ ڈبل بل کی صورت میں ناجائز وصولی کا سلسلہ روکنے کا حکم بھی جار ی کیا جائے۔(محمد ریاض َ مکان نمبر 308/1/18  ہجویری ٹاون ، ملتان روڈ) 

مزیدخبریں