گڑھ مہاراجہ: دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل، ورثا کا نعش گڑھ موڑ چوک پر رکھ کر احتجاج


گڑھ مہاراجہ (نمائندہ نوائے وقت) گڑھ مہاراجہ دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل، مقدمہ درج نا کرنے اور ملزموں کی عدم گرفتاری کیخلاف لواحقین کا نعش گڑھ موڑ چوک میں رکھ کر کئی گھنٹے تک احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گڑھ مہاراجہ کے نواحی علاقے چک نمبر 1/2 آر محمود کوٹ کے رہائشی مظہر خان بلوچ جو کہ گذشتہ روز دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہوگیا تھا بعدازاں جسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکا۔ لواحقین کی جانب سے مقتول کی نعش سڑک پر رکھ کے احتجاج کرتے ہوئے گڑھ موڑ کو چاروں اطراف ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا مقتول کے لواحقین کہ جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کے گڑھ مہاراجہ پولیس ملزموں کے ساتھ ساز باز ہو چکی ہے اس موقع پر مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کے ایس ایچ او گڑھ مہاراجہ پولیس نے ابھی تک نا تو مقدمہ درج کیا نا میرے بیٹے کے قاتلوں کو گرفتار کیا۔ مقتول کی والدہ نے ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا کہ ایس ایچ او تھانہ گڑھ مہاراجہ ملک طاہر کو فی الفور تبدیل کیا جائے، ڈی ایس پی احمدپورسیال چوہدری اشرف گجر،ڈی ایس پی اٹھارہ ہزاری مہر واجد بھروانہ نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور ڈی پی او جھنگ کی جانب سے ایس ایچ او گڑھ مہاراجہ کی تبدیل کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر مظاہرین نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی اور دھرنا ختم کردیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...