اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) آڈیٹر جنرل اف پاکستان اور چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکائونٹنٹس برطانیہ میں آج ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس میں چارٹرڈ انسٹیٹیوٹ آف پبلک فنانس اکائونٹنٹس برطانیہ یونیورسٹی آف لاہور کے ساتھ مل کر آڈیٹر جنرل آفس کے آڈٹ افسران کو چارٹر اکائونٹنسی کی ٹریننگ دے گا۔ یہ ٹریننگ تعلیمی قابلیت، صلاحیت اور جدید رجحانات پر مرکوز ہو گی۔