اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان خاص طور پر بچوں اور طلباء میں غذائیت کی کمی اور سٹنٹنگ کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے یہ بات ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر کرس کائے کے ساتھ ملاقات میںکہی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر کرس کائے کا آمد پر استقبال کیا۔ رانا تنویر نے ڈبلیو ایف پی کی جانب سے پاکستان میں کیے جانے والے کام کو سراہا۔ انہوں نے خواتین اور بچوں میں غذائیت سے متعلق متعدد سماجی مسائل کو حل کرنے میں پاکستان کو فعال بنانے میں ڈبلیو ایف پی کی معاونت کا اعتراف کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان خاص طور پر بچوں اور طلبا میں غذائیت کی کمی اور سٹنٹنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔