لاہور(این این آئی ) ممتازصنعتکار و سیاسی رہنمانصراللہ مغل نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ ترکی کے دوران دونوں ممالک کے مابین7معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں میںپر دستخط خوش آئند ہے ، ان معاہدوں سے پاکستان اور برادر اسلامی ملک ترکی کے درمیان خوشگوار تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا، اور ملکی انڈسٹری ترقی کرے گی۔ برآمدات بڑھنے سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی ۔نصر اللہ مغل نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ سے دونوں ممالک کے مابین تجارتی،اقتصادی شراکت داری بھی بڑھے گی، اقتصادی روابط کو بھی مزید وسعت ملے گی۔