سیئول (اے پی پی)جنوبی کوریا میں رواں سال اپریل کے مہینے میں آن لائن خریداری 16.46 ٹریلین وان ،13.1 ارب ڈالراضافہ ہوا ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 11.9 فیصد زیادہ ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے شماریاتی دفتر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کی ٹرانسپورٹ سروسز میں آن لائن خریداری گزشتہ سال کے مقابلے میں 89.8 فیصد سے بڑھ کر رواں سال اپریل میں 1.33 ٹریلین وان ہو گئی۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ثقافت اور تفریحی خدمات کی آن لائن مانگ میں دگنا سے بھی زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کپڑوں کی خریداری میں 19.4 فیصد اضافہ ہوا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا میں سمارٹ فونز کے ذریعے آن لائن خریداری اپریل میں 15.7 فیصد سے 74.6 فیصد ہو گئی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے بعد سے آن لائن شاپنگ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔